فطرانہ کی ادائیگی کا مقصد مستحقین کی مدد کرنا ہے،عبدالخالق اسدی

فطرانہ کی ادائیگی کا مقصد مستحقین کی مدد کرنا ہے،عبدالخالق اسدی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عید الفطر کے موقع پر فطرانہ کی ادائیگی کا مقصد مستحق افراد کی مالی مدد کرنا اور ان کی دل جوئی کرنا ہے نا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالعدم تنظیمیں اپنی جیبیں بھرنا شروع کردیں، حکومت کے ساتھ ساتھ عوام الناس پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فطرانہ دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ رقم ایسے افراد کے ہاتھ میں نہ جائے جوکہ اس وطن عزیز کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے افطار ڈنر سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ایسے عناصر بھی موجود ہیں جوجس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں اور سادہ لوح لوگوں سے اکھٹی کی ہوئی رقم انہی کے خلاف استعمال کرتے ہیں، اسلام کے نام لے کر شہریوں اور اس ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں، فطرانہ ایسے افراد کے ہاتھ میں دیا جائے جن پر مکمل اعتماد ہو یا پھر اس کی ادائیگی خود اپنے ہاتھ سے مستحق اور نادار افراد کو کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -