سنی تحریک کے زیر اہتمام 27رمضان کی مناسبت سے یوم پاکستان منایا گیا

سنی تحریک کے زیر اہتمام 27رمضان کی مناسبت سے یوم پاکستان منایا گیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سُنّی تحریک کے زیراہتمام 27رمضان المبارک کویوم پاکستان اورسُنّی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پرملک گیرتقریبات منعقدکی گئیں اور اس مناسبت سے نماز تراویح کے اجتماعات میں ملکی سلامتی واستحکام اورسُنی تحریک کے شہیدقائدین کی بلندئ درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری ، علامہ سرفراز سیالوی سمیت ودیگرنے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27رمضان المبارک ہمارے لئے جشن آزادی کادن ہے۔ لیلۃ القدر کی مبارک ساعتوں میں پاکستان کا قیام عظیم ترین نعمت ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی اسلامی مملکت بنانے کے لئے خود احتسابی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی تاریخ سے روگردانی کر رہے ہیں ہمارا ثقافتی اور معاشرتی ورثہ اسلامی تاریخوں میں مضمر ہے ۔ سنی تحریک شہداء کی وارث جماعت ہے اپنے قیام سے لیکرآج تک سُنی تحریک نے کرسی کیلئے نہیں بلکہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنی دوقیادتوں اورسینکڑوں کارکنوں کی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -