ہوشربا مہنگائی نے غریبوں کی خوشیاں ماند کر دیں،ذکر اللہ مجاہد

ہوشربا مہنگائی نے غریبوں کی خوشیاں ماند کر دیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کی عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں رش تو ہے لیکن ان میں اکثر محض قیمتوں کا پوچھ کر نا امید واپس چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں مذہبی تہواروں کی آمد کے ساتھ ہی قیمتوں میں کئی گناہ کمی کر دی جاتی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مذہبی تہوار آتا ہے تو قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کر دیا جا تا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ رمضان المبارک میں انسانیت کی خدمت کرنا ، درد دل رکھنے والے لوگوں کا کام ہے ہمارا مذہب اسلام ہمیں مجبور اور بے بس لوگوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے ہمیں اپنے اردگرد عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ غریب اور متوسط وہ لوگ جو نئے کپڑے، جوتے نہیں لے سکتے اور جن کے گھروں سے خوشیاں دور ہیں ہمیں ان کے ساتھ اپنی خوشیاں اپنا پیار بنٹنا ہو گایہی ہمارا دین ہے اور آپﷺ کی سنت بھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -