بھارت کی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کوناراض کرنا زیادتی ہے،عبدالرحمن مکی

بھارت کی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کوناراض کرنا زیادتی ہے،عبدالرحمن مکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبد الرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کو ناراض کرنا انتہائی افسوسناک ہے حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے‘ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کشمیری مسلمانوں کے اعتماد کو مجروح نہ کیا جائے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر پہنچ چکی‘ بیک چینل ڈپلومیسی اور بھارت سے یکطرفہ دوستی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تحریک آزادی کونقصان پہنچ رہا ہے وہ جماعۃالدعوۃ لاہور کے زیر اہتمام باغبانپورہ کے مقامی شادی ہال میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی وجہ سے عالمی سامراجی طاقتیں افغانستان کو غلام نہیں بنا سکیں ۔ اسی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

اور پاکستان سربلند ہورہا ہے ہمیں اس کامیابی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اپنے دائیں بائیں ہونے والی سازشوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے ۔عبدالرحمن مکی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کا بننا اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے ۔1947ء میں انگریز اور ہندو سے آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ اُن کے ہمارے عقیدے جدا جدا ہیں ۔ ہمارے علماء اور سیاستدان بدقسمتی سے وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو اُن کا منصب اُن سے تقاضہ کرتا ہے ۔ ہمیں پارٹی بازی اور فرقہ بندی کی جکڑ بندیوں سے نکل کر ایک اُمت بن کر سوچنا اور عمل کرنا چاہیے ۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -