مہنگائی کا طوفان عید کے قریب سونامی بن جائے گا،عابد حسین صدیقی

مہنگائی کا طوفان عید کے قریب سونامی بن جائے گا،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے اٹھنے والا طوفان عید کے قریب سونامی بنتا نظر آرہا ہے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اعلان کہ ملاوٹ مافیا کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے انتخابی دعوؤں کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں رمضان کے آخری عشرہ میں اور عیدالفطر کے موقع پر ناجائزمنافع خوری عروج پر پہنچ چکی ہے عید کی آمد آمد ہے تو منافع خوروں نے مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کر دیا ہے شہروں میں کہیں بھی خالص دودھ نہیں ملتا۔ لاہور میں سرخ مرچ کے پرچون میں فروخت کے جو ریٹ جاری کئے گئے ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں ثابت مرچ 150 روپے کلو اور پسی ہوئی مرچ کا ریٹ 130 روپے ہے۔ کیا حکومتی ادارے خود ملاوٹ کرنیوالوں کی سرپرستی کر رہے ہیں؟ وزیر اعلیٰ منافع خوروں ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف سخت اقدام کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -