فرانس کا ترک آجروں کو طویل مدت کے ویزے دینے پر رضا مندی کا اظہار

فرانس کا ترک آجروں کو طویل مدت کے ویزے دینے پر رضا مندی کا اظہار

  

استنبول(اے پی پی) فرانس نے ترکی کے آجروں کو طویل مدت کے ویزے دینے پر رضا مندی کا اظہار کردیا ہے ترکی کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے فرانسیسی محل میں فرانس کی جانب سے ترکی کے آجروں کو ویزے کی فراہمی میں سہولتیں پیدا کرنے اور طویل مدت کے لئے ویزے دینے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں تو سیاد کے سربراہ نائل اولیک اور انقرہ میں فرانسیسی سفیر لاورنٹ بلی اور استنبول کے قونصلر جنرل بھی موجود تھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاہدے سے ترکی اور فرانس کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

عالمی منظر -