آئی ایم ایف کی یورو زون کے بیل آؤٹ پیکج پر سخت تنقید

آئی ایم ایف کی یورو زون کے بیل آؤٹ پیکج پر سخت تنقید

  

ایتھنز(آئی این پی )عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یورو زون کے رہنماؤں کی جانب سے یونان کو دیے گئے بیل آؤٹ پیکج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یونان کو قرضوں سے چھٹکارے کی ضرورت تھی۔آئی ایم ایف نے جو تجاویز دی تھیں ان میں سے ایک تھی کہ قرضوں کو معاف کردیا جائے لیکن یورو زون نے اس تجویز کی مخالفت کی۔یونان کی پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ بدھ کو چار قوانین منظور کرے۔پیر کو یونان اور یورو زون میں ہونے والے معاہدے کی یہ پہلی شرط ہے۔آیی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یونان میں ترقی کی شرح غیر حقیقی طور پر بہت بلند ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو سالوں میں یونان کا قرضہ کْل قومی پیداوار کے 200 فیصد ہو جائے گا۔یونانی وزیرِ اعظم ایلکسس تسیپراس کو اپنی ہی جماعت سے جن اصلاحات پر مخالفت کا سامنا ہے ان میں ٹیکسوں میں اضافہ اور پینشنوں میں کمی ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سخت تنقید کے باعث یونانی وزیرِ اعظم ایلکسس تسیپراس کے لیے پارلیمنٹ کو چار قوانین منظور کرنے کے لیے قائل کرنے میں مشکلات ہوں گی۔اس تنقید کے باعث یورو زون کی جانب سے اصلاحات کے مطالبات پر بھی سوالیہ نشان اٹھتا ہے اور قرضوں کو معاف کرنے کو تقویت ملتی ہے جس کے حق میں یونانی عوام نے بھی ووٹ دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -