فرانس میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تین تارکین وطن کرنٹ لگنے سے جھلس گئے

فرانس میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تین تارکین وطن کرنٹ لگنے سے جھلس گئے

  

للی(این این آئی)فرانس میں چینل ٹنل کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تین تارکین وطن کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔فرانس کے مقامی حکام نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے یہ افراد گزشتہ روز رات گئے ساحلی شہر کلاس کے قریب ٹنل کے داخلی راستے سے ایک ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جب کرنٹ لگنے سے افغان تارک وطن شدید دونوں پاکستانی معمولی زخمی ہوئے۔برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن حالیہ ہفتوں میں نت نئے طریقے آزماتے ہوئے پانی کے نیچے بنی اس سرنگ کااستعمال کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتہ ایک تارک وطن ٹنل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تارک وطن نے برطانیہ جانے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین پر چڑھنے کی ناکام کوشش کی ہو گی۔اسی طرح گزشتہ مہینے ایتھوپیا کے ایک تارک وطن بھی ٹنل کے داخلی راستے سے ٹرین پر چڑھنے کی کوشش میں مارا گیا فرانس کے ساحلی شہر کلاس میں موجود ہزاروں تارکین وطن پیرس اور لندن کے درمیان کشیدگی کا ایک سبب ہیںیہ تارکین وطن برطانیہ پہنچنے کیلئے مختلف طریقے آزماتے ہیں جن میں سمندر میں تیر کر برطانیہ پہنچنے کی کوشش شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -