امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتہ

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتہ

  

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست کینٹکی کے مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر جاگرے جس کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سیلابی ریلے میں ڈوب کرایک شخص ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 50 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -