کولمبیا کے جنگلات میں لاپتہ ہونے والی بچی 18 روز بعد مل گئی

کولمبیا کے جنگلات میں لاپتہ ہونے والی بچی 18 روز بعد مل گئی

  

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا کے جنگلات میں لاپتہ ہونے والی بچی 18 روز بعد معجزاتی طور پر مل گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے شمال میں واقع قومی پارک کی حیثیت دیئے جانے والے گھنے جنگلات میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے 18 روز بعد تلاش کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی بچی 18 روز قبل اپنی ماں کے ہمراہ ناریل جمع کرنے گئی اور اس کے دوران گم ہوگئی۔ جسے تلاش کرنے کے لئے پولیس نے جنگل کا چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی پتہ نہ چلا تاہم نامعلوم شخص کی اطلاع پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچی کو تلاش کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص اور 18 روز تک بغیر خوراک کے بچی کے زندہ رہنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -