جیالوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،اشرف بھٹی

جیالوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جیالے کئی دہائیوں سے دکھ جھیلتے چلے آرہے ہیں،ہمارے صبروتحمل کامزید امتحان نہ لیا جائے ہربارہم قربانی نہیں دے سکتے،آصف زرداری نے نازک وقت میں پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔

آصف زرداری کے جذبہ ایثاراورجذبہ حب الوطنی کوفراموش نہیں کیا جاسکتاکوئی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار سے باہرنہ نکلے ایک دوسرے کے معاملات میں بیجامداخلت سے اجتناب برتا جائے کسی فرد،جماعت یاریاستی ادارے کوآئین روندنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔آئین کی روسے ہرادارہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی تسلیم کرنے کاپابندہے ۔ 18ویں ترمیم پاس ہونے سے صوبوں کوجوخودمختاری ملی ہے اس پرکمپرومائزنہیں کیا جاسکتا۔آئین سے انحراف کی صورت میں وفاق کی مضبوطی متاثرہونے کاخدشہ ہے وہ نادرآباد میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -