فیصل ٹاؤن بی بلاک کو پیرس بنانا مقصد ہے،میاں ارشد

فیصل ٹاؤن بی بلاک کو پیرس بنانا مقصد ہے،میاں ارشد

  

لاہور(کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) فیصل ٹاؤن کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے اور جس طرح پورے لاہور میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوام مطمئن ہیں اسی طرح فیصل ٹاؤن کے عوام کو بھی مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار فیصل ٹاؤن بی بلاک کے کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے کوموقع پر مہمان خصوصی میاں محمد ارشد نے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں او ر جب تک ان کو حل نہیں کرلیتے اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے کا مقصد ہی عوام کے مسائل کا حل ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ہر کام ہوسکتا ہے

فیصل ٹاؤن میں ٹیوب ویل لگوانے کا مقصد عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے ہم اپنے وسائل کے مطابق بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل ٹاؤن بی بلاک میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹر پلانٹ نصب کریں گے۔ سٹریٹ لائٹس کے نظام کو مزید بہتر بنارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ہم ضرور کریں عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم نے بھی پورا اترنے کی کوشش کی ہے علاقہ میں ہم وقت کے ساتھ ساتھ کام کررہے ہیں جس میں صفائی کے نظام کا کام بھی شامل ہے عوامی شکایت دور ہورہی ہے او ر یہ ہی ہمارا مقصد بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نہ صرف فیصل ٹاؤن بلکہ پورے لاہور سے اپنے کاموں کی بدولت کلین سوئپ کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -