نادرا ملازمین میں الاؤنسز کی مساوی تقسیم یقینی بنائی جائے،ایمپلائزیونین

نادرا ملازمین میں الاؤنسز کی مساوی تقسیم یقینی بنائی جائے،ایمپلائزیونین

  

 لاہور( افضل افتخار)نادرا عوام کی دن رات خدمت کے لئے کوشاں ہے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین لاہور ریجن کے نمائندوں جنرل سیکرٹری غلام مرتضی ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات فیاض احمد اور زونل صدر طاہر نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ وسائل کے مطابق بہترین فرائض سرانجام دے رہا ہے تمام ملازمین میں الاؤنسز کی مساوی تقسیم کو جلد از جلدیقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل پینل کا بھی اعلان کیا جائے ملازمین اپنا اور اپنی فیملی کا میڈیکل مفت کرواسکیں یہ ان کی بنیادی ضرورت ہے ملازمین کی رہائش کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ آرام دہ زندگی بسر کرسکیں جبکہ ہماری فیملی کے لئے شناختی کارڈ کا مفت اجراء بھی کیا جائے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ ان کو نوکری کا تحفظ حاصل ہوسکے اور وہ مزید محنت سے اپنے فرائض سر انجام دیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین ادارے کی ترقی کے لئے بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ادارہ عوامی خدمت بہترین انداز میں سر انجام دے رہا ہے انہوں نے اپیل کی کہ حیدر آباد میں نادرا یونین کے رضا خان سواتی اور باقی تین ملازمین کو بلاوجہ نادرا سے ٹرمینیٹ کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ دفتر ملازمین کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ان کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں تحفظ کا احساس ہو اور وہ آزادہ طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لئے میگا سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے جبکہ سفارشی اور کنٹریکٹ افسران کی بھرتی پر پابندی عائد کی جائے اور میرٹ پر ملازمین کی تقرری کی جائے انہوں نے کہا کہ سنٹرل ورکرز کمیٹی اور ریجن ورکرزکمیٹی کو بھی فعال کیا جائے تاکہ ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -