صوبائی دارالحکومت میں 9 چاند رات بازار لگانے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی حکومت نے رمضان بازار وں کے بعد شہر میں سستے چاندر ات بازار لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔جس کے تحت 9ٹاؤنوں میں سستے چاند رات بازار لگائے جائیں گے،جہاں سے خریداری عام بازاروں کی نسبت سستی ہو گیاس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں 15سستے چاند رات بازار لگائے جائیں گیاس منصوبے کے تحت ہر ٹاؤن کے ٹی ایم او ٹی او آر اور ایڈمنسٹریٹر چاندرات کو بازاروں کے انتظامات کی نگرانی کیلئے موقع پر رہیں گے اور وہ عید کے روز بھی اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی حکومت کے مانیٹرنگ افسروں امین اکبر چوپڑا اور میاں وحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں15 چاند رات بازار لگائے گی جہاں پر عوام الناس کو اُن کی ضرورت کی اشیاء ایک ہی جگہ پر دستیاب ہو ں گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے نو ٹاؤنز میں مجموعی طور پر15 چاند رات بازار لگائے جائیں گے۔چاند رات بازار میاں پلازہ جو ہر ٹاؤن، سبزہ زار ماڈل بازار، شادمان ، اسلام پورہ، کاہنہ، نشترکالونی، ماڈل ٹاون ، لبرٹی مارکیٹ، گلشن راوی، شادبا غ، سنگھ پورہ، چائنہ سیکم ، دہلی گیٹ اور تاج پورہ میں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان چا ند رات بازاروں میں عوام الناس آسانی سے اپنی ضرورت کی اشیاء سستے داموں خرید سکیں گے۔