کیپ ٹاؤن : پاکستانی کمیونٹی بیروز گار پا کستانی کے لئے امید کی کرن بن گئی

کیپ ٹاؤن : پاکستانی کمیونٹی بیروز گار پا کستانی کے لئے امید کی کرن بن گئی
 کیپ ٹاؤن : پاکستانی کمیونٹی بیروز گار پا کستانی کے لئے امید کی کرن بن گئی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)کیپ ٹاؤن کمیونٹی کا شاندار کارنامہ۔ایک دفعہ پھر سے کیپ ٹاؤن میں پاکستانی کمیونٹی نے شاندار جذبہ خدمت کا ثبوت دیا،عرصہ20سال سے کیپ ٹاؤن میں مقیم حاجی رفیق جو کہ الیکٹرونکس اور گارمنٹس کا کاروبار کرتے تھے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے تھے،اور ان کے پاس نہ تو کوئی چھت رہی اور نہ ہی کوئی کاروبار۔لیکن اس موقع پر پاکستان کمیونٹی نے شاندار جذبہ خدمت کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں اور ان کی فیملی کے لئے چھت کا انتظام کیااور حاجی رفیق کی فیملی کو پاکستان پہنچانے کا بھی بندوبست کیا۔اس موقع پر صدر کمیونٹی راشد بشیر سیال نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم 24/7کے لئے ہر پاکستانی بھائی کی خدمت کے لئے حاضر رہتی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی جیب سے حاجی رفیق کی فیملی کے لئے پاکستان کے دو ٹکٹ جوکہ16000رینڈکی بنتی ہیں خریدیں ، حاجی رفیق نے اس موقع پر روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طمانچہ ہے ان لوگوں کے منہ پر جو لوگ دریا دل پاکستانیوں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا ایسے دن پردیس میں کسی کو نہ دکھائے کیونکہ اگر آپ اکیلے ہوں تو کوئی مشکل نہیں لیکن فیملی کے ساتھ بہت مشکل ہوتی ہے

مزید :

عالمی منظر -