پریٹوریا ؛ پاکستانی ہائی کمیشن میں پہلے 5خوش نصیبوں میں ریڈایبل پاسپورٹ تقسیم کرنیکی تقریب

پریٹوریا ؛ پاکستانی ہائی کمیشن میں پہلے 5خوش نصیبوں میں ریڈایبل پاسپورٹ ...

  

وہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستانی ہائی کمیشن پریٹوریا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حال ہی میں شروع ہونے والے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے والے لوگوں میں پاسپورٹ دئیے جانے والے پہلے 5افراد کو پاسپورٹ دئیے گئے۔ جو کہ ہائی کمشنر نجم الثاقب نے ان خوش قسمت 5 پاکستانیوں کو اپنے ہاتھ سے دئیے،اس موقع پر ہائی کمیشن کا عملہ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے والی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے۔ جن پہلے 5 پہلے پاکستانیوں کو پاسپورٹ دئیے گئے ان میں طارق شیخ،محمد عاطف،محمد علی شاہد،طاہر محمود اور شاہد سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ تھاجو کہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا،انہوں نے اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ہم لوگوں کے لئے چیلنج تھا۔ جو آپ سب کی کوششوں سے ہم نے حل کیا اس موقع پر پاسپورٹ لینے والے پاکستانیوں نے بھی ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ساری کامیابی کا سہرا سفیر پاکستان کو جاتا ہے۔ جن کی کوششوں سے آج جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو ہائی کمیشن میں ریڈ ایبل پاسپورٹ بننے کی صورت میں ملا طارق شیخ نے کہا کہ ہائی کمیشن میں پاسپورٹ کی مشینیں تو2013ء تھیں لیکن اگر نجم الثاقب ا کوشش نہ کرتے تو شاید ان مشینوں کو زنگ لگ جاتا،پاسپورٹ لینے والے تمام پاکستانیوں نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عالمی منظر -