برازیلی پولیس کا عدالتی کمیشن کی ہدایت پر سینیٹر کے گھر پر چھاپہ

برازیلی پولیس کا عدالتی کمیشن کی ہدایت پر سینیٹر کے گھر پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (آئی این پی) برازیلی پولیس نے پیٹرو براس کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک سینیٹر کے گھر پر چھاپہ مار کر کئی کاریں اور دستاویزات تحویل میں لے لی ہیں۔پولیس نے سرکاری پٹرولیم کمپنی پیٹرو براس میں رشوت اور کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کے دوران پہلی بار سابق صدر اور موجودہ سینیٹر فرنینڈو کولر ڈی میلو کے گھر چھاپہ مارا ہے اور سرخ رنگ کی فراری سمیت تین لگڑری کاریں اور دیگر اشیا تحویل میں لے لی ہیں۔ فرنینڈو پر پیٹرو براس سے رشوت لینے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی رشوت سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کی ہدایت پر کی گئی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تریپن مقامات پر چھاپے مارے گئے جن کا مقصد سکینڈل سے متعلق معلومات اور شواہد کو ضائع کئے جانے سے بچانا تھا۔برازیلی میڈیا کے مطابق سینیٹرسیرو نوگویرا، فرنینڈو بذیرا اور رکن کانگرس ایڈورڈو فونتے کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ اسی طرح ایرن ڈی میلو کی ملکیت گزٹا ڈی الاگوس ٹی وی سٹیشن پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ سکینڈل کے حوالے سے ایک نائب گورنر اور چونتیس ارکان پارلیمنٹ کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -