روس کا داعش کے جال میں پھنسنے والوں کے رشتے داروں کی مدد کرے گا

روس کا داعش کے جال میں پھنسنے والوں کے رشتے داروں کی مدد کرے گا

  

ماسکو(اے پی پی) روس کے سماجی ایوان نے "داعش" کے جال میں پھنسنے والوں کے رشتہ داروں کی مدد کے لیے "ہاٹ لائن" کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی سفارتکاری کی ترقی کے کمیشن کی سربراہ ایلینا سوتورمینا نے ہاٹ لائن کھونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے کارکن ہر وصول ہونے والی ٹیلفون کال پر ردعمل ظاہر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ روس کے قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے ہی داعش کی جانب سے لوگوں کو یر غمال بنائے جانے کے مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔

لیکن سول سوسائٹی کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔سوتورمینا نے واضح کیا کہ دولت اسلامیہ" کی زیادہ سرگرمیاں انٹرنیٹ پر سوشل ویب سائٹس کے توسط سے ہوتی ہیں۔ لہذا یہ تصورات تعلیمی اداروں اور سکولوں کی بڑی کلاسوں کے طلباء میں پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے اندازے کے مطابق لڑائی کے لیے شام جانے والے رضاکاروں میں لڑکیوں کا حصہ 25 سے چالیس فیصد تک ہے۔

مزید :

عالمی منظر -