بینک آف جاپان کا رواں سال اقتصادی ترقی اور افراط زر کے تخمینوں میں کمی کا اعلان
ٹوکیو(اے پی پی) جاپان کے مرکزی بینک ‘ بینک آف جاپان نے رواں سال اقتصادی ترقی اور افراط زر کے تخمینوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔دو روزہ پالیسی اجلاس کے بعد بینک آف جاپان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 1.7فیصد رہنے کی توقع ہے ۔جبکہ اس سے پہلے مارچ 2016ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 2.0 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
بینک آف جاپان کے مطابق جاری مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح 0.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اپریل میں افراط زر کی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔