سلمان خان نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے پروموشن میں مصروف

سلمان خان نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے پروموشن میں مصروف
سلمان خان نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے پروموشن میں مصروف

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے ہدایتکار اور اس کی کاسٹ کے ساتھ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں دہلی پہنچ گئے یہاں انہوں نے گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ ’’آج کی پارٹی میری طرف سے‘‘ گانا گایا۔ اس موقع پر کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی بھی موجود تھے فلم کے ہدایتکار کبیر خان نے کہا کہ دہلی میں فلم کی پروموشن کرنا بہت اچھا لگا ۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے بہت اچھا تاثر ملا ہے۔ جس کی انہیں بہت خوشی ہے سلمان خان نے کہا کہ کبیر خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ پہلے کی نسبت خوشگوار رہا اور آئندہ پروجیکٹ میں اس سے بھی اچھا رہے گا۔

مزید :

کلچر -