یورپی اور امریکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

یورپی اور امریکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران اور چھ عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کے بعد یورپی اور امریکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اطلا عات کے مطابق یورپی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت چھ سینٹ کے اضافے کے بعد ا58.51ڈالرفی بیرل ہوگی۔ امریکی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت میں چراسی سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لندن کی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تریپن اعشاریہ صفر چار ڈالر تک پہنچ گی۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی تیل کے عالمی مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے سے ایرانی تیل عالمی منڈی میں آئے گا۔

مزید :

کامرس -