’’دل والے‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی جاری ہے، کریتی سینن

’’دل والے‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی جاری ہے، کریتی سینن
 ’’دل والے‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی جاری ہے، کریتی سینن

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار کریتی سینن نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’دل والے‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی جاری ہے تاہم ان کی ابھی تک شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ شوٹنگ نہیں ہوئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ روہیت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘ کی عکس بندی زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شیڈول میں وہ صرف ورون دھون کے ساتھ ہی شوٹنگ کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ عکس بندی کا شیڈول ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ان کے ساتھ عکس بندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید :

کلچر -