اداکار راشد محمود کی جانب سے افطار ڈنر ،شوبز کی معروف شخصیات کی شرکت

اداکار راشد محمود کی جانب سے افطار ڈنر ،شوبز کی معروف شخصیات کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار راشد محمود نے گزشتہ روز اپنے صاحبزادے اظہر محمود کے ایصال ثواب کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں جاوید رضوی،خالد بٹ،چنگیز اعوان،سخی سرور،ندیم پہلوان،شفقت چیمہ،ناصر نقوی،محمد عثمان،حنیف،چوہدری اعجاز کامران،قیصرخان، فیاض خان،میڈم سنگیتا،پرویز رضا،اچھی خان،عمران حسینی، جاوید رضا،مسعود اختر،سراج خان ،عقیل حیدر ،کامران ابرار،حاجی عبد الرزاق،شجرالدین ،فیض رسول بھٹی،نعیم حنیف،قیصر افتخار،سہیل بخاری،اشفاق حسین،ٹھاکر لاہوری،وسیم رحمان ،سہیل بٹ،جونی ملک اور نیئر اعجاز کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ میں افطار ڈنر اور اپنے بیٹے کی دعا میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپنے دوستوں کی محبت اور پیار کی وجہ سے زندہ ہوں

راشد محمود نے کہا کہ میرے دوست میری زندگی کا اثاثہ ہیں جن کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔

مزید :

کلچر -