پاکستان تمباکو پیدا کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

پاکستان تمباکو پیدا کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

  

 صوابی (اے پی پی ) پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیر مین فرید اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی بی کے مسلسل محنت کے نتیجے میں تمباکو کی فی ہیکٹر پیداوار اکیس سو سے بڑھ کر 3700کلو گرام تک پہنچنے سے پاکستان دنیا بھر میں تمباکو پیدا کر نے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، نت نئے تحقیق کر کے اور نئے نئے جدید آلات و ٹیکنا لوجی کو استعمال کر تے ہوئے اپنے تحقیق کو نئے آلات کے استعمال کو کسان تک پہنچانے سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ بلکہ اعلیٰ کوالٹی کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ وہ یہاں 138ان کسانوں نے 20500روپے فی کس کے حساب سے چیکس تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جن کے تمباکو بھٹیاں گذشتہ سال جل گئی تھی۔ ایم این اے عثمان خان ترکئی ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹینگ سردار حسین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیر مین پی ٹی بی فرید اللہ خان نے کہا کہ تمباکو کے مد میں وفاق کو 103بلین روپے ایکسائز ڈیوٹی کی شکل میں مل رہا ہے ،اگر ملک کی صورتحال کے باعث تمباکو کمپنیوں کو نقصان پہنچا تو اس سے ملک کی معاشی زرعی آمدن اور کسانوں پر بُرا ثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی معیار کے مطابق اعلیٰ کوالٹی تمباکو پیدا کر نے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رہا ہے۔تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان اعلیٰ کوالٹی تمباکو برآمد کر کے زر مبادلہ کما سکے انہوں نے کہا کہ پی ٹی بی نے زمینداروں کو فصل کے نقصانات سے بچانے کے لئے نئے اور جدید آلات کے استعمال کو زمیندار تک پہنچایا ہے تاکہ زمیندار کی معاشی حالت بہتر ہو سک صوبائی حکومت تمباکو ڈویلپمنٹ کے نام پر جو سیس وصول کر رہا ہے پی ٹی بی اس فنڈ کو ویلج کونسل کے ذریعے استعمال کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے تحقیق کے مطابق فیول یا آگ جلانے کا خدشہ مزید کم کرنے کے لئے تمباکو بھٹی میں معمولی ردوبدل کر کے اچھی خاصی رقم بچائی جا سکتی ہے۔لہٰذا زمیندار اس تبدیلی سے فائدہ اُٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو کمپنیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وزن کے لئے ڈائل یا ڈیجیٹل کانٹا استعمال کریں۔اور کسی قسم کی ان لوڈنگ چارج نہ کریں بغیر کسی معقول وجہ کے تمباکو کے بنڈل کو رد نہیں کر سکتے۔

مزید :

کامرس -