شالیمار تھیٹر،ڈرامہ کے ساتھ جدید ’ فائرشو ‘ پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی امپورٹ
لاہور (فلم رپورٹر) عیدالفطرکے موقع پرشالیمارتھیٹرکے روح رواں ملک طارق نے شائقین کومزاح سے بھرپورڈرامہ کے ساتھ جدید ’ فائرشو ‘ پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی امپورٹ کرلی۔ کوریا سے امپورٹ کی جانیوالی ٹیکنالوجی کوان دنوں شالیمارتھیٹرمیں نصب کیا جارہاہے۔ اس حوالے سے ملک طارق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پرشالیمارتھیٹرمیں سٹیج ڈرامہ ’’ سوہنیوعید مبارک ‘‘ پیش کیا جائے گا، جس کی کاسٹ میں سیمی خان، ردا چوہدری، عرش، امبرچوہدری، مٹھوجی، سرفرازوکی، ندیم برال، ساقی خاں، بلال راجا، وقاص قیدو اورگڈوکمال شامل ہیں جبکہ اس کی تحریروہدایات سرفرازوکی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف توعیدالفطرپرشائقین کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے کیلئے فنکار ریہرسلز میں مصروف ہیں، وہیں پاکستان میں پہلی مرتبہ سٹیج ڈرامہ کے دوران فائرشوبھی پیش کیا جائے گا
، جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کوہم نے امپورٹ کرلیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ڈرامہ ہوگا جوعیدالفطرکے موقع پر صرف شالیمار تھیٹرمیں پیش کیا جائے گا۔ اس کیلئے میری تمام ٹیم دن رات محنت کرنے میں مصروف ہے۔