رمضان المبار ک میں افطار پارٹیوں میں بازی لے جانے کا مقابلہ جاری

رمضان المبار ک میں افطار پارٹیوں میں بازی لے جانے کا مقابلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار)پاکستان فلم انڈسٹری ایک طرف تو ناکامی کا رونا رورہی ہے کہ انڈسٹری ترقی نہیں کررہی ہے او ر پاکستان کے سینماء گھر تنزلی کا شکار ہیں تو دوسری طرف رمضان المبارک میں فن کار ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے افطار پارٹیوں کا جس طرح اہتمام کررہے ہیں او ر ایک کثیر سرمایہ اس پر صرف دکھاوے کے لئے خرچ کررہے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے ان اداکاروں کے دلوں میں اگر انڈسٹری کے لئے اتنا درد ہے تو ان کو چاہئیے کہ وہ یہ سرمایہ اس کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں لیکن صرف اپنا نام پیدا کرنے اور میڈیا میں اپنے آپ کو پیش کرنے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے ستم ظرفی یہ ہے کہ اس طرح کی پارٹیاں صرف مقابلہ بازی کے لئے ہورہی ہیں جس میں صرف بڑے بڑے اداکاروں کو ہی مدعو کیا جاتا ہے جبکہ حقیقی ہنر مند اور ایسے لوگ جو محنت سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ان کو اس وقت بھلا دیا جاتا ہے اور ان کی حالت زار پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی اداکاراؤں میں صرف اور صرف دکھاوا ہی رہ گیا ہے اگر پورے رمضان المبارک کے حوالے سے دیکھا جائے تو کئی اداکاروں نے صرف اس لئے افطار پارٹیوں کا اہتما م کیا کہ اس کو بھرپور کوریج مل سکے اس حوالے سے کئی اداکار جو ان دنوں بالکل فارغ ہیں اور کوئی کام نہیں کررہے ہیں اس لئے ایسی دعوتوں کا اہتمام کررہے ہیں کہ اس بہانے وہ مستقبل میں کام بھی حاصل کرسکیں یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہم صرف دکھاوے کے لئے بہت بژا نقصان کررہے ہیں ۔

مزید :

کلچر -