جاوید شیخ عیدالفطر پر اپنی تین نئی میگا فلمیں ریلیز ہونے پر خوش
لاہور (اے این این) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وہدایت کار جاوید شیخ عیدالفطر پر اپنی تین نئی میگا فلمیں ریلیز ہونے پر خوش ہیں۔ امید ہے ان کی تینوں نئی فلموں ’’ بن روئے‘‘ رانگ نمبر اور’’ہلا گلا‘‘ عیدالفطر پر شائقین کو بہت پسند آئینگی اور فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا فلموں کے کامیاب ہونے سے نئی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔