مظہرراہی ٹی وی چینلز کے عید شوزمیں مصروف

مظہرراہی ٹی وی چینلز کے عید شوزمیں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹارمظہرراہی ٹی وی چینلز کے عید شوزمیں مصروف ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں وہ مختلف ٹی وی شوزمیں شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔اب تک انہوں نے پانچ مختلف ٹی وی چینلز کے عیدشوزکی ریکارڈنگ کرواچکے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے عید شوزکی ریکارڈنگ کروارہے ہیں جن میں وہ اپنے نئے گیت پرفارم کررہے ہیں یہ عید شوز عید کے تین دن تک جاری رہیں گے انہوں نے کہاکہ روزانہ ہی وہ کسی نہ کسی ٹی وی چینل کی ریکارڈنگ میں شریک ہورہے ہیں۔انہوں نے مذیدبتایاکہ ان کا نیا ویڈیو’’بس اوئے بس‘‘ بھی مکمل ہوچکاہے جسے عید پر ٹی وی چینلز پر چلایاجائیگا جو ان کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہوگ۔

مزید :

کلچر -