لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر86 کمپنیو ں کے حصص میں کاروبارہوا۔31 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ47کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس16.56 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6256.33 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 14 لاکھ80 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ60ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے6لاکھ38 ہزار500 حصص ۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے1لاکھ11 ہزار500حصص۔ جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے87 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضا فہ حبیب بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.25روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی۔
جس کی قیمت2.38روپے کم ہو گئی۔