یونان کو معاشی بہتری کیلئے 85ارب یوروکی ضرورت ہو گئی ، آئی ایم ایف

یونان کو معاشی بہتری کیلئے 85ارب یوروکی ضرورت ہو گئی ، آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایتھنز (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یونان کو معیشت کی بہتری کیلئے 2018ء تک 85 ارب یورو کی ضرورت ہو گی۔ بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ چونکہ یونان نے 29 جون کو اپنے تمام بینکس بند کر دیئے تھے اس لئے یونان کی اقتصادی و معاشی صورتحال بدترین ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ یونان کو 2018ء تک 60 ارب یورو کی ضرورت ہو گی۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ یونان کیلئے قرضوں کی شرائط میں ڈرامائی طور پر توسیع، شرح منافع میں رعایت کی پیشکش اور قرضوں کی معافی جیسے اقدامات اختیار کئے جا سکتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونان کے قرضوں کی معافی میں یونان کو قرضے دینے والے یورپی ممالک قرضہ معافی کی مزاحمت کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -