سینئر اداکارہ بہار بیگم کے ہاتھوں فلم’’بازار ‘‘کا فوٹو سیٹ آویزاں

سینئر اداکارہ بہار بیگم کے ہاتھوں فلم’’بازار ‘‘کا فوٹو سیٹ آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)میٹروپول سنیما میں گزشتہ روز عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم’’بازار‘‘کے فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی لالی ووڈ کی سینئر اداکارہ لیونگ لیجنڈ بہار بیگم تھیں جن کے ہاتھوں فوٹو سیٹ آویزاں کیا گیا۔اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جونی ملک،فیاض خان،سراج خان،سہیل بٹ،زمرد خان،چوہدری اعجاز کامران،پریا خان ،ٹھاکر لاہوری،پرویز رضا اور سہیل بخاری کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے’’ بازار ‘‘کے پروڈیوسر قیصر نے کہا کہ میری فلم میں وہ سب کچھ ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں یہ فلم حساس معاشرتی موضوع پر بنائی گئی ہے ۔اس فلم کی خاص بات اس کے آئٹم سانگ ہیں جو پریا خان اور سارا خان پر عکسبند کئے گئے ہیں ۔



’’بازار ‘‘کے مرکزی کردار آفرین ،ارباز خان،ببرک شاہ ،اچھی خان اور عاصمہ لتاء نے ادا کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قیصر ثناء اللہ خان نے بتایا کہ میری فلم کے ڈائریکٹر لیاقت ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی خالد محمود ہیں۔میرے ڈائریکٹر نے فلم کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -