موتیاکی بہتر پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

موتیاکی بہتر پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

  

فیصل آباد(آن لائن) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔

مزید :

کامرس -