فلم انڈسٹری کو اپنے آپ میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پوجا بھٹ

فلم انڈسٹری کو اپنے آپ میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پوجا بھٹ
فلم انڈسٹری کو اپنے آپ میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پوجا بھٹ

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ پر تنقید کرنے کے بجائے فلمی انڈسٹری کو اپنے آپ میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں پوجا بھٹ نے کہا کہ کئی فلمساز سنسر بورڈ کے کام پر تنقید کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مثال ایک بچے کی سی ہے اور کئی لوگوں کو اپنی کیمونٹی سے لڑنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ کی کارکردگی کو بھی بڑھایا جائے تاہم اس سے پہلے فلم انڈسٹری کو یہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -