ٹائیگر شروف نئی فلم ’’باغی‘‘ میں مخصوص انداز میں نظر آئیں گے
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی نئی فلم ’’باغی‘‘ میں مخصوص انداز میں نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کبیر کی فلم ’’باغی‘‘ کیلئے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ٹائیگر شروف کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے جنوری سے کام جاری تھا تاہم 11مختلف انداز میں سے ایک کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ کبیر خان نے کہا کہ فلم میں ٹائیگر شروف کے مخصوص انداز پر متفق ہونے کے بعد عکس بندی شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ناظرین اس نئے انداز کو دیکھ کر بہت حیران ہوں گے۔