گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کیلئے تباہ کن ہے: پیاف

گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کیلئے تباہ کن ہے: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف) نے عیدالفطر کے بعد سے گیس کی قیمتوں میں 18سے 20 فیصدمجوزہ اضافہ انڈسٹری کے لیے تباہ کن قرار ددیا ہے۔ گزشستہ روز ایک پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر تشولش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ 2015 انرجی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ کے مترادف ہو گا ۔اور انڈسٹری ا س کی متحمل نہیں ہوسکتی۔چےئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ قیمتوں کا تعین سال میں صرف ایک بار بجٹ کے موقع پر کیا جانا چاہئے۔قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان جنم لیتا ہے ۔مہنگائی کا براہ راست اثرعام صارفین پڑتاہے، چےئرمین پیاف نے کہاکہ حکومتی ادارے رمضان مبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششس کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
لیکن انرجی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے منافع خوروں کی حوصلہ افزائی ہوگئی،اور ملکی اور غیرملکی مصنوعات مہنگی ہوں گی۔پیاف کے سینئر وائس چےئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ پاکستان مین پیداوری لاگت اپنے ہمسایہ ممالک( اندیا،تھائی لیند ،چین، بنگلہ دیش وغیرہ ) کے مقابلے میں پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ گیس کی قیمت میں مجوزہ اضافہ سے پاکستان مقابلہ کی دوڑسے باہر ہو جائے گا۔ اور اپنے مقامی و غیر مقامی آرڈرز بھی سے محرم ہوجائے گا۔ چےئرمین پیاف نے حکومت سے ایپل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ۔

مزید :

کامرس -