محکمہ لائیوسٹاک میں تقرروتبادلے

محکمہ لائیوسٹاک میں تقرروتبادلے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارشات اورنسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کے آرڈرکے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹریٰسین عامر کوگریڈ19میں بطور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرترقی دے کرگورنمنٹ پولٹری فارم ڈیرہ غازیخان میں بطورپولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر،ڈاکٹرنجم الاسلام کو بطور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرگریڈ19میں ترقی دے کرگورنمنٹ پولٹری فارم سرگودھامیں پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر،ڈاکٹرمحمدامین جوکہ گورنمنٹ پولٹری فارم دینہ میں کام کررہے تھے کوبطور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرگریڈ19میں ترقی دے کرپولٹری ڈویلپمنٹ آفیسرگورنمنٹ پولٹری فارم دینہ اورڈاکٹرغلام عباس کو گریڈ 19میں بطورایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرترقی دے کرڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرفیصل آبادمیں ہی تعینات کردیاگیا۔ تمام افسران کو اپنے اپنے عہدے پر جذبہ حب الوطنی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

مزید :

کامرس -