گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ماہرین زراعت

گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ...

  

فیصل آباد(آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ء4 کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہٰذا کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کا موثر استعمال یقینی بنائیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -