بھارت اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

بھارت اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے (اے پی پی) بھارت اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے تو دوسری جانب شکست خوردہ زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر ون ڈے سیریز میں ناکامیوں کا داغ دھونے کیلئے بے تاب ہے، اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔