شکیب الحسن نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی

شکیب الحسن نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی

  

چٹاگانگ (اے پی پی) سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، شکیب نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میں ہاشم آملہ کی وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ شکیب ایک روزہ کیریئر میں دو سو وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے ہیں، اس سے قبل عبدالرزاق بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، عبدالرزاق کو بنگلہ دیش کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 207 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ بدھ کو چٹاگانگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے شکیب جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کی دو سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی۔

، انہوں نے فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -