ہاشم آملہ کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری،مسلسل سات اننگز میں نصف سنچری بنانے سے محروم

ہاشم آملہ کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری،مسلسل سات اننگز میں نصف سنچری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز اور قائم مقام کپتان ہاشم آملہ کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل سات ون ڈے میچز میں نصف سنچری بنانے سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آملہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں بھی اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں ناکام ہیں، آملہ ون ڈے میچز کی مسلسل سات اننگز میں اب تک نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے میچز کھیل کر بھی آملہ نے نصف سنچری نہ بنائی ہو۔ آملہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔