آئی پی ایل کرپشن سکینڈل کے بعد آئی سی سی کو چپ لگ گئی
نئی دہلی(آن لائن) آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ آگیادوٹیموں اور دو ٹیم مالکان پر پابندی بھی لگا دی گئی مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی بالادستی میں چلنے والی آئی سی سی نے چپ سادھ لی اورسری نواسن بدستور عہدے پرکام کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2013 میں راجستھان رائلزکے تین کرکٹرز کی گرفتاری پراسپاٹ فکسنگ اورمیچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تواس وقت سری نواسن بھارتی کرکٹ بورڈکے سربراہ تھے،کرپشن کیس میں اپنی آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگز کا نام سامنے آنے پرمستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھا تو انہوں نے فیصلہ آنے تک عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کردیا لیکن کمال فنکاری سے پھرامیدواربن گئے،بھارتی سپریم کورٹ کاحکم آڑے آیا سری نواسن کرکٹ بورڈ کے سربراہ تو نہ بن سکے لیکن اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر آئی سی سی کے چیئرمین بن بیٹھے۔ آئی سی سی کے چیئرمین کے گھربیٹھ کر میچ فکسنگ ہوئی جوئے کے ریٹ طے ہوتے رہے عدالت کا فیصلہ بھی آگیالیکن آئی سی سی کے جس کوصرف ایک آنکھ سے صرف پاکستان کے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نظر آتے ہیں۔