محمد عرفان کا خوف ، لنکن بیٹسمینوں کی خصوصی پریکٹس

محمد عرفان کا خوف ، لنکن بیٹسمینوں کی خصوصی پریکٹس

  

پالی کیلے(آن لائن) پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل سری لنکا کے بلے بازوں نے محمد عرفان کی اچھال لیتی ہوئی گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ناکامی کی ایک وجہ محمد عرفان کی باؤلنگ تھی۔ دراز قد فاسٹ باؤلر کی شارٹ پچ گیندوں نے سری لنکن بلے بازوں کا ناک میں دم کر دیا۔ اوپنرز کوشال پریرہ اور تیلکرتنے دلشان محمد عرفان کے سامنے بے بس نظر آئے ، دوسرے ون ڈے میچ کے لیے سری لنکا کے بلے بازوں نے عرفان کی اچھال لیتی ہوئی گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -