ڈیوس کپ ٹائی سیمی فائنلز،انڈونیشیا نے پاکستان کو ڈبلز مقابلے میں شکست دیدی

ڈیوس کپ ٹائی سیمی فائنلز،انڈونیشیا نے پاکستان کو ڈبلز مقابلے میں شکست دیدی

  

جکارتہ (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو سیمی فائنل کے دوسرے روز انڈونیشیا نے پاکستان کو ڈبل مقابلے میں شکست دے دی۔ گرین شرٹس کو ٹائی میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، ٹائی میں آخری دو سنگلز مقابلوں کا فیصلہ (آج) جمعرات کو ہو گا۔ انڈونیشیا میں جاری ڈیوس کپ ٹائی سیمی فائنل کے دوسرے روز رنگکاٹ اور ٹریجاٹی پر مشتمل انڈونیشین جوڑی نے عقیل خان اور محمد اکبر پر مشتمل پاکستان جوڑی کو ڈبل مقابلے میں سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5، 6-3، 3-6 اور 6-3 سے زیر کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا۔آج جمعرات کو شیڈول سنگلز مقابلوں میں عقیل خان انڈونیشین پلیئر سیوسانتو جبکہ سامر افتخار ساسونگو کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -