ایشنر سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

ایشنر سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

  

لارڈ ز (این این آئی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے لارڈز، لندن میں شروع ہو گا شیڈول کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم 23 سے 25 جولائی تک ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 29 جولائی سے 2 اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم ٗ چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ 14 سے 16 اگست تک آسٹریلوی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ ایشز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کینگٹن، لندن میں کھیلا جائے گا۔ ایشز سیریز کے بعد آسٹریلیا 27 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کھیلے گا۔ آسٹریلوی ٹیم 3 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -