اٹالین سائیکلسٹ کینسر کے باعث ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے دستبردار

اٹالین سائیکلسٹ کینسر کے باعث ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے دستبردار

  

پیرس (این این آئی)اٹالین سائیکلسٹ ایوان باسو مثانے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے باعث رواں ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس سے دستبردار ہو گئے۔ گیرو ڈی اٹالیا ریس کے سابق فاتح باسو کو فیورٹ البرٹو کونٹاڈور ٹیم کیلئے اہم خیال کیا جا رہا تھا تاہم کینسر کے باعث انہیں ریس سے دستبرداری اختیار کرنا پڑ رہی ہے اور انہوں نے علاج کیلئے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا باسو نے اپنے بیان میں کہا کہ کینسر کے باعث ٹور ڈی فرانس چھوڑنے پر دکھ ہے لیکن میں سو فیصد فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کیلئے پر اعتماد ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -