ویمن کرکٹ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹونٹی میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمن کرکٹ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹونٹی میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا

  

لارڈز (اے پی پی) بھارت کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، ویدا 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ بنگلور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 126 رنز بنائے، سوزی بیٹس 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، راجیشواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بھارت کی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل 7 وکٹوں پر حاصل کیا، ویدا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -