ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

  

لندن(اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کوارٹر فائنلز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ میں ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، قزاخستان، ارجنٹائن، سربیا، کینیڈا اور بیلجیئم شامل ہیں، ٹائی کے کوارٹر فائنلز کل جمعہ سے شروع ہو کر 19 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ کوارٹر فائنلز میں برطانیہ کا مقابلہ فرانس، آسٹریلیا کا مقابلہ قزاخستان، ارجنٹائن کا مقابلہ سربیا جبکہ کینیڈا کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 18 سے 20 ستمبر تک جبکہ فائنل 27 سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -