پاکستان کرکٹ کیلئے کڑا وقت ہے،سری لنکا سے جیت لازمی ہے:انضمام الحق

پاکستان کرکٹ کیلئے کڑا وقت ہے،سری لنکا سے جیت لازمی ہے:انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا اصل ثبوت اب سامنے آئے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا بہت ضروری ہے اور اس وقت کوچ اور کپتان کی حکمت عملی دیکھنے کے قابل ہے کہ وہ ایسے موقع پر کیسے فیصلے کرتے ہیں جب ٹیم نے چیمپنئز ٹرافی میں شرکت کرنی ہے اس ایونٹ میں شرکت سے اگر ٹیم محروم رہ جاتی ہے تو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوگی بنگلہ دیشی ٹیم نے چیمپنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اب پاکستان کے لئے کڑا وقت ہے کہ وہ کس طرح کامیابیاں حاصل کرتی ہے سری لنکا کے خلاف سیریز ہی جیتنا اب کافی نہیں ہے بلکہ 4-1 سے کامیابی درکار ہے امید ہے کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کھیل پیش کریں گے اوراس سیریز کو اسی طرح سمجھیں گے جو اس کی اہمیت ہے انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ وقت بہت مشکل ہے اور ایسے میں تحمل سے کھیلنے کی ضرورت ہے اس سیریز کے بعد پاکستان نے زمبابوے جاکر کھیلنا ہے اور وہاں پر اس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے بھی ہوگا اس سیریز میں ٹیم کی کامیابی اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ تین ملکی سیریز میں بھی حریف ٹیموں کو شکست دے سکتی ہے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز پر پوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں۔
امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پوری قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی اور کامیابی اس کا مقدر بنے گی۔