ڈیوس کپ: پاکستان کی انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکی برتری

ڈیوس کپ: پاکستان کی انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(آئی این پی) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی میں پاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکا برتری حاصل کرلی، عقیل خان اورسامرافتخارنے اپنے حریفوں کوشکست دیدی۔ جکارتہ میں ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوسیکنڈ راؤنڈ ٹائی کے افتتاحی روزپاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔ پہلے سنگلزمیں پاکستان کے نمبرون ٹینس پلئیرعقیل خان نے آدتیا ساسونگ کو،، کوچارسیٹ کے سخت مقابلے میں دوچھ، چھ تین، سات پانچ اورچھ صفر سے مات دی، دوسر ے سنگلزمیں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامرافتخارنے دوسیٹ کے خسارے کے باوجود ڈیوڈ سوسانتوکوزیرکرلیا۔ سوسانتونے پہلے دوسیٹ چھ تین اورسات چھ سیجیت لئے لیکن سامرنے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ چھ چار، سات پانچ اورچھ صفرسے جیت کرپاکستان کودوصفرکی برتری دلادی،، ٹائی کے دوسر ے روزڈبلزمقابلہ ہوگا۔