بھارتی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کو ناراض کرنا افسوسناک ہے، عبدالرحمن مکی

بھارتی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کو ناراض کرنا افسوسناک ہے، عبدالرحمن مکی

  

لاہور(اے این این )جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبد الرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے کشمیری قیادت کو ناراض کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے‘ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کشمیری مسلمانوں کے اعتماد کو مجروح نہ کیا جائے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر پہنچ چکی‘ بیک چینل ڈپلومیسی اور بھارت سے یکطرفہ دوستی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تحریک آزادی کونقصان پہنچ رہا ہے۔ وہ جماعۃالدعوۃ لاہور کے زیر اہتمام باغبانپورہ کے مقامی شادی ہال میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی وجہ سے عالمی سامراجی طاقتیں افغانستان کو غلام نہیں بنا سکیں ۔ اسی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور پاکستان سربلند ہورہا ہے ۔ ہمیں اس کامیابی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اپنے دائیں بائیں ہونے والی سازشوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے ۔

عبدالرحمن مکی

مزید :

صفحہ آخر -